ٹائیفائیڈ ﴿Typhoid﴾ کا بخار کیوں ہوتا ؟, بیماری کی پہچان

ٹائیفائیڈ ﴿Typhoid﴾ کا بخار کیوں ہوتا ؟

 

بے وقت کھانا کھانے ، پردیس میں رغبت کے خلاف کھانا، بدہضمی میں کھانا، فاقہ ,موسم کی تبدیلی ،زہریلی چیزوں کا پیٹ میں پہچنا ، زیادہ مباشرت ، زیادہ پریشانی ، صدمہ, زیادہ محنت ، دھوپ اور آگ میں دیر تک کام کرنے وغیرہ کے باعث ٹائیفائیڈ بخار ہو جا تا ہے۔

 

بیماری کی پہچان

 

جسم میں تھکاوٹ ، بار بار جمائی آنا آ نکھوں میں جلن، کھانے میں بے رغبتی, کبھی گرمی اور کبھی سردی لگنا، جوڑوں میں درد, آنکھوں میں سرخی ، آنکھیں پھٹی پھٹی سی ، مندھی یا ترچھی ،آنکھیں اندر کی طرف پھنس جانا ، کانوں میں درد، گلے میں کانٹے سے لگنا، کھانسی ، تیزی سے سانس چلنا، بے ہوشی کی حالت ، ادھر ادھر کی باتیں بکنا،

زبان گھر دری ، سر میں شدید درد ہونا، بار بار پیاس لگنا، چھاتی میں درد، پسینہ بہت کم آ نا , بول و براز کا دیر سے آنا اور تھوڑی مقدار میں کلنا، جسم میں بہت زیادہ کمزوری, جسم پر گول اور سرخ چکتے سے بن جانا , مریض کے منہ سے بہت کم آواز کلنا، کان ، ناک وغیرہ کا پک جانا، پیٹ پھولنا، دن میں گہری نیند آنا ، رات کو نیند نہ آنا مریض کا الٹی سیدھی حرکتیں کرنا ، آنکھوں کے نیچے سیاہ گڑھے پڑنا اور بار بارتھوکنا وغیرہ ٹائیفائیڈ بخار کی علامات ہیں ۔

ٹائىفائیڈ بخار کے اترنے کی مدت تین ، پانچ, سات ، دس، بارہ یا اکیس دن بتائی گئی ہے لیکن اس بخار کے مریض کی عموما موت ہو جاتی ہے۔ اس لئے اس کا علاج بڑی توجہ اور احتیاط سے کرنا چاہئے ۔ 2 دن کے علاج کے بعد اگر آرام نہیں آتا تو کسی ماہر ڈاکٹر کی نگرانی میں مریض کو ہسپتال میں داخل کراد ینا چاہئے ۔

 

ٹائیفائىڈ کا آیورویدک علاج

 

* جائفل ، پہکر مول، کا کڑسنگی، سیاہ مرچ ، جواسا، پپلا مول اورکلونجی۔ ان سب کا چورن بنا کر 2، 2 چٹکی چورن شہد کے ساتھ چائیں۔

* دسمول کے کاڑھے میں ایک چٹکی پیپل کا چورن ملا کر پینے سے دل اور گلے کی رکاوٹ ، پسلیوں کا درد، کھانسی اور بخار ختم ہو جاتادہے

* دسمول کے کاڑھے میں گلو ملا کر پینے سے معیاری بخار میں کافی فائدہ ہوتا ہے

* دسمول کے کاڑھے میں پہکر مول اور پیپل کا چورن ملا کر پینے سے ساس اور پیاس والے معیادی بخار میں کافی فائدہ ہوتا ہے۔

 * دسمول, توکوٹا, سونٹھ, بھنگ, اور گلو , کا کاڑھا پینے سے ٹائىفائىڈ کا بخار ٹھىک ہوجاتا ہے۔

*کٹکی, شاہترہ, پہکومول، گلو, ترایمانا، کٹىری ، راسنا، چرائتہ، کچور ، سونٹھ ، ہرڑ ، بھنگ ، جوا سا۔ تمام جڑی بوٹیوں کو برابر مقدار میں لے کر کاڑھا بنا کر دو چمچ گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

* سرس کے بیچ، پیپل ، سیاہ مرچ اور سیاہ نمک ، 5 ،5 گرام کی مقدار میں لے کر عرق گلاب میں پیسں لیں۔ اس کو آنکھوں میں لگانے سے معیادی بخار کی بے ہوشی دور ہو جاتی ہے۔

* آ ک کی جڑ, سیاہ مرچ سونٹھ، پیپل، چیتا ، چک ، دیودارو ، پیلا سہجن, کٹکی, موگرہ ، اتیس ، راستا، جواسا, نرگنڈی اور ارٹری ۔ ان سب کو برابر مقدار میں لے کر چورن بنالیں ۔ اس چورن میں سے 2 چمچ چورن کا کاڑھابنا کر روزانہ صبح و شام پیئیں۔

*دیسی کافور 1 گرام، پرانا گائے کا گھی 6 گرام ملا کر سر پر مالش کر یں۔

Write a Reply or Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *