پیٹ میں درد کیوں ہوتا ہے؟ پیٹ درد کی علامات ، اور اس کا علاج

پیٹ میں درد کیوں ہوتا ہے؟

کھانا ہضم نہ ہونا, قبض ، ہوا ( ریح ) کا رک جانا ,ٹھیک سے اجابت نہ ہونا، انہضام میں خرابی پیدا ہونے کے باعث پیٹ میں درد ہونے لگتا ہے۔ کئی بار معدے کی بیماریاں،  چھوٹی بڑی آنت میں سوجن وغیرہ کی وجہ سے بھی پیٹ میں شدید درد ہونے لگتا ہے۔

 

پیٹ درد کی علامات

بھوک نہ لگنا، پیٹ پھول جانا ، پتلی دست ،چکر آنا، ڈکاریں، جی کا متلانا، پیٹ میں ہوا بھر جانے سے گڑگڑ کرنے جیسی آواز ہونا  وغیرہ پیٹ درد کی علامات دکھائی دینے لگتی ہیں

 

گھریلو علاج

* عام صورت میں پیٹ میں درد ہونے پر چار گرام پودینے میں ڈیڑھ چمچہ سونف اور ڈیڑھ چمچہ اجوائن ملائیں۔اس میں تھوڑا سا سیاہ نمک اور دو چٹکی ہینگ ڈالیں ۔ سب کو پیس کرچورن (چورن) بنا کر گرم پانی سے لیں۔  
 شدید درد اور قے ہونے پر پیٹ پر پسی رائی کا لیپ کریں
* سونف, زیرہ اور سوندھا نمک پیس کر گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
* ایک چٹکی چوٹی ہرڑ ( ہلیلہ) کا چورن گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
*ایک چمچہ کی مقدار میں بھنی ہوئی ہینگ ،زیرہ، سونٹھ اور سوندھا نمک ملا کر گرم پانی سے لیں۔
* چار چٹکی  دارچینی اور ہینگ لے کر پیس لیں۔ اسے ایک گلاس پانی میں ابال لیں۔ صبح وشام چار چار چمچہ اس پانی کو پئیں۔ دو بار کے استعمال سے ہی درد ٹھیک ہو جا تا ہے۔
 پسی ہوئی سرخ الائچی ایک چمچہ کی مقدار میں صبح، دوپہر، شام کو شہد کے ساتھ لیں۔
* پسی ہوئی سونٹھ ,زیرہ , ایک چتکی ہینگ , دو چٹگی سیاہ اور سوندھا نمک گرم پانی کے ساتھ استعمال کر یں۔
* سیا نمک کے ساتھ دو چمچہ خشک پودینہ لینے سے بھی پیٹ درد میں کافی فائدہ ہوتا ہے۔
* اجوائن ایک چمچہ ، زیرہ ڈیڑھ چمچہ دونوں کو پانی میں پیس کر حل کر لیں۔ اس میں آدھے لیموں کا رس اور تھوڑا سا سیاہ نمک ملا کر پئیں۔ یہ بد ہضمی اور گیس دونوں کیلئے تیر بہدف دوا ہے۔
* لیموں کی پھانک کے اوپر سیا نمک , سیاہ زیرہ اور سیاہ مرچ کا تھوڑ اسا چورن ڈال کر آہستہ آہستہ چوسیں۔.
* گرم پانی کو اچھی طرح ٹھنڈا کر لیں۔اس میں ایک چمچہ شہد ملا کر پئیں۔
*ڈیڈھ چمچہ کھانے کا سوڈا پانی میں ملا کر پئیں۔
* ایک چمچہ ترپھلہ (ہڑہ , بہیڑہ اور آملہ ) کا چورن گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
* دو گرام دارچینی میں تھوڑی سی ہینگ اور سیاہ نمک ملا کر استعمال کر یں۔
* دو عدد منقہ کے ساتھ تھوڑی سی ہینگ ملا کر کھائیں۔
* ایک چمچہ لیموں و ادرک کا رس ملا کر آہستہ آہستہ پئیں۔

 

جڑی بوٹیوں سے علاج

* دو عدد سیاہ مرچ ،چار چمچ انار کے دانے ۔ دونوں کو پیس کر چٹنی بنالیں ۔اس چیٹی کو صبح و شام کھائیں۔
*ڈیڑھ چمچہ لہسن کا رس پانی میں ملا کر پئیں۔
* مولی کے رس میں تھوڑی سی سیاہ مرچ اور ایک چٹکی سیاہ نمک ملا کر پئیں۔
* پیاز کے رس میں سیاہ نمک اور دیسی گھی میں بھنی ہینگ ملا کر استعمال کر میں۔
* پسی ہوئی سونٹھ میں دو چٹکی ہینگ ملا کر استعمال کر یں۔ اوپر سے نیم گرم پانی پئیں ۔
* گڑ میں ایک چمچہ اجوائن ملا کر کھائیں۔
* جائفل ، ہلدی ، ایک رخی کافور کے ساتھ ملا کر پیس لیں ، پھر پانی کے ساتھ ڈیڑھ چمچے کی مقدار میں استعمال کریں۔
* ایک چمچ میتھی کے دانے پیس کر پانی کے ساتھ لیں۔
* دس عدد لونگ ، دو ٹکی سیاہ نمک ، آدھی چٹکی ہینگ ۔ تینوں کو پیس کر دو خوراک بنالیں ۔اسے صبح و شام استعمال کرے۔ اوپر سے نیم گرم پانی
پئیں۔

 

غذا اور پر ہیز

ساگ سپزی پھل اور ریشے دار خوردنی اشیاء کا استعمال کریں۔آٹے میں برابر کی مقدار میں چوکر ملا کر اس کی روٹی اور سبزی پکائیں۔ روٹی اچھی طرح چبا کر کھائیں۔ لقے کے ساتھ منہ میں جتنی زیادہ لا رجاۓ گی ،کھانا اتنی ہی جلدی ہضم ہوگا۔
کھانا کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد پانی پئیں۔
مرچ مصالحے ثقیل کھانے وغیرہ کا استعمال نہ کریں۔
دن میں 12،10 گلاس پانی ضرور پئیں۔
رات کو 1 چمچ اسپغول کا چھلکا دودھ کے ساتھ لیں۔
کھانا کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد پانی پئیں۔

One comment on “پیٹ میں درد کیوں ہوتا ہے؟ پیٹ درد کی علامات ، اور اس کا علاج

  • ستمبر 9, 2022 at 6:44 صبح

    السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ

Write a Reply or Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *