ہاضمے کی بیماری کیوں ہوتی ہے؟ ہاضمے کے خرابی کی علامات اور اس کا گھر یو علاج

ہاضمے کی بیماری کیوں ہوتی ہے؟

یہ بیماری کھانا ہضم کرنے والے عمل (قوت ہاضمہ ) سے متعلق ہے۔ اس میں معدے اور آنتوں کی قوت ہاضمہ کم ہو جاتی ہے۔ بھوک نہیں لگتی۔ بول و براز کو روکنے کی وجہ سے یہ بیماری ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ دن میں سونے ، رات کو زیادہ دیر تک جاگنے ، بہت زیادہ رنج ، غصہ ،خوف ، پریشانی،حسد، دکھ اور جھگڑے فساد کی وجہ سے بھی یہ بیماری ہو جاتی ہے۔

ہاضمے کے خرابی کی علامات

اس بیماری کی شناخت کے لئے مندرجہ ذیل علامات دکھائی دیتی ہیں:۔

١ ۔ دل پر بھاری پن معلوم ہوتا ہے۔

٢– کھانا کھانے کے بعد قے ہو جاتی ہے، یا بار بار کھٹی ڈکاریں آتی ہیں۔

٣– اجابت کھل کر نہیں آتی اور کئی بار اجابت کے لئے جانا پڑتا ہے۔

٤ – ہوا(گیس) آنتوں میں بھر جاتی ہے اور تکلیف دیتی ہے۔

٥ – پیٹ پھولنا، بے چینی وغیرہ کی شکایت ہو جاتی ہے۔

٦ -سر اور جسم میں درد، کام میں دل نو لگنا، چلنے پھرنے میں تکلیف ، نظام تنفس پر دباؤ وغیرہ محسوس ہونے لگتا ہے۔

٧ ۔ دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے ، اور موت ہونے کا خوف رہتا ہے۔

٨ – ہروقت بیماری کی طرف دھیان رہتا ہے۔

گھر یو علاج

٭ ادرک کو چھیل کر اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں ۔اس میں لیموں اور نمک ملا کر روزانہ صبح وشام کھانا کھانے کے وقت کھا ئیں۔

٭ اجوائن توے پر بھون کر اس میں تھوڑا سا سیاہ نمک ملا کر پی لیں۔ کھانا کھانے کے بعد دونوں وقت 1،1 چمچ چورن پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

٭ سونٹھ ،سیاہ مرچ اور پیپل ۔ تینوں کی 10،10 گرام مقدار لے کر پیس لیں ۔اس میں تھوڑا سا سوندھا نمک ملا لیں۔ کھانا کھانے کے بعد اس میں سے دونوں وقت 1/2 چمچ چورن نیم گرم پانی سے لیں۔

٭ ١٠ دانے سیاہ مرچ ، ٤ عدد لونگ ، ٢ چٹکی سیا نمک۔ تینوں کو پیس کر چورن بنائیں اسے 1/2 کپ پانی میں ابال کر پئیں۔

٭ نیم کی 4 عدد پتیوں کے رس میں لیموں کا رس ملا کر ہیں۔

٭ پیاز کے رس میں سوندھا نمک ملا کر پئیں۔

٭ لونگ اور ہرڑ کے کاڑے میں تھوڑا سا نمک ملا کر صبح وشام کھانا کھانے کے بعد پئیں۔

* تھوڑی کی نیم کی پتیاں ، سیاہ مرچ کے دانے اور 4 عدد لونگ لے کر پیس لیں ۔ اس میں تھوڑا سا پانی اور چینی ملا کر دن میں تین بار لیں ۔

٭ اجوائن 2 چمچ ، 2 عدد چھوٹی ہرڑ ، ہینگ 1/2 چٹکی سوندھا نمک ذائقے کے مطابق لے کر سب کو پیس لیں۔ کھانا کھانے کے بعد اس زود ہضم چورن کو گرم پانی کے ساتھ لیں۔

٭ 50 گرام دھنیا 10 گرام سیاہ نمک، 20 گرام سیاہ مرچ اور 10 گرام سونف لیں۔ سب کو پیس کر چورن بنا لیں کھانا کھانے کے بعد روزانہ 1/2چمچ چورن صبح و شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

٭ 10 گرام زیرہ 10 گرام سونٹھ۔ 15 دانے پییل اور 20 دانے سیاہ مرچ ۔ سب کو پیس کر چورن بنالیں ۔اس میں تھوڑا سا سوندھا نمک ملالیں۔ صبح و شام 1/2 ، 1/2 چمچ کھانا کھانے کے بعد نیم گرم پانی سے لیں۔

* 2 چمچ زیرہ پانی میں ابالیں۔ پانی جب آدھا رہ جائے تو اس کی 3 خوراکیں بنا کر دن بھر میں استعمال کریں۔

٭ ہینگ کو سینک لیں ،زیرہ اور سونٹھ، تیوں میں سوندھا نمک ملا کر چورن بنالیں ۔ 1/4 چمچ چورن گرم پانی سے لیں۔

٭ 1/2 پپیتےکا دودھ چینی کے ساتھ استعمال کرنے سے کھانا ہضم نہ ہونے کی بیماری دور ہو جاتی ہے۔ اس دودھ
کا استعمال صبح لگا تار 10 دن تک کریں۔

٭ کافور کی ڈھلی 10 گرام ، اجوائن کاست 10 گرام، پودینے کا عرق 10 گرام، یوکلپٹس آئل 10 گرام ۔ ان سب کو ١ شیشی میں ملا کر ایک گھنٹہ تک دھوپ میں رکھیں۔ یہ گھر کی امرت دھار تیار ہوگئی۔ اس میں سے 2 بوند صبح و شام کھانا کھانے کے بعد پانی کے ساتھ استعمال کر یں۔

رائی 1 چمچ ، 1/2 چمچ میتھی دانہ… دونوں کو پیس کر پانی کے ساتھ استعمال کریں۔*

جڑی بوٹیوں سے علاج

تلسی کی 4 عدد پتیاں ،2 دانے سیاہ مرچ اور چٹکی بھر نمک ۔ دونوں کی چٹنی بنا کر پانی سے لیں ۔

* پیپل کا ایک پتہ, 4 کلیاں شیشم کی اور تھوڑ اسا سبز دھنیا۔ تینوں کوملا کر 1 کپ پانی میں ابلنے کیلئے رکھ دیں۔ پانی ابل کر جب 1/2 کپ باقی رہ جائے تو تھوڑ اسا سوندھا نمک ملا کر پئیں ۔

* املتاس کی جڑ دودھ میں ابال کر پئیں۔

* امرود کے دو پتے چبا کر اوپر سے پانی پئیں۔

* بیل کی گری 5 گرام ،سیاہ مرچ کے دانے 7 عدد، سفید الا ئچی کے دانے 10 عدد, تھوڑی سی مصری ۔ ان سب کو گھوٹ کر پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

* شہتوت کے 6 عدد نرم پتے لے کر چبا جا ئیں اور اوپر سے پانی پی لیں ۔

Write a Reply or Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *