دست کیوں لگتے ہے؟ دست کی علامات اور اس کا علاج

دست کیوں لگتے ہے؟

بد ہضمی یا بھوک کی کمی کے باعث بڑھے ہوئے دھات عناصر سے بھری اجابت جب مقعد ( کمر ) کے راستے سے بار بار نکلتی ہے، تو اسے دست کہتے ہیں ۔ دوسرے الفاظ میں اسے آنتوں کی پیاری بھی کہہ سکتے ہیں ۔دست لگنے کی اہم وجوہات یہ ہیں۔ بہت زیادہ شراب کا استعمال ، ناقص اور باسی کھانے ، بھاری کھانا کھانے کے بعد ٹھنڈا یا گرم کھانا کھانا وغیرہ۔ دست عموما بدہضمی سے ہوتے ہیں ،اس لئے پیٹ کو صاف رکھنا چاہیے۔,

دست کی علامات

پیٹ میں مروڑ, گڑگڑاہٹ ,کھٹی ڈکاریں آنا وغیرہ دست کی بیماری لگنے کی شناخت ہے۔ شروع میں پیٹ میں درد ہوتا ہے اور مریض کو بار بارا جابت کرنے کیلئے جانا پڑتا ہے۔ کئی بار دست کے ساتھ خون بھی آنے لگتا ہے۔

گھریلو علاج

* سونف، خشک دھنیا اور زیرہ۔ تینوں کو ہم وزن لے کر باریک پیس لیں ۔اس میں تھوڑا سا نمک ڈال کر 1/2 1/2 حمچ دن میں 3 بار چھاچھ کے ساتھ استعمال کریں۔

* زیادہ کمزوری ہونے پر زیرہ, سونٹھ، سونف ،لونگ اور انار کے دانے ہم وزن لے کر سب کا باریک چورن بنالیں۔ اس میں تھوڑ اسا پسا ہواسوندھا نمک ملا کر دن بھر میں 1/2 ، 1/2 چمچ چورن چھا چھ یا پتلے دہی کے ساتھ استعمال کر یں۔

* بڑی عمر کے لوگوں کو دست لگنے پر 1 گرام جائفل کا چورن 1/2 کپ پانی کے ساتھ صبح وشام لینے سے کافی فائدہ ہوتا ہے۔ پیٹ درد یا پیٹ پھو لنے اور بار بار پتلے دست لگنے پر کافی آرام ملتا ہے۔

* آم کی گٹھلی کا گودا نکال کر اسے پیس کر چٹنی ( پیسٹ بنالیں۔ اس میں سے 2 گرام چٹنی شہد کے ساتھ استعمال کریں۔

* زیرہ ایک چمچ, ایک گلاس چھاچھ کے ساتھ پینے سے بار بار دست آنا بند ہو جاتی ہیں ۔

* ادرک کا رس ، سوندھا نمک کے ساتھ چاٹیں۔ اگر بہت پتلے دست آ رہے ہوں تو انولے اور ادرک کے رس میں روئی بھگو کر بازو کے پاس رکھیں تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد روئی کو بھگوتے رہیں۔

* کچے بیل کا گودا نکال کراسی آگ میں بھون کر کھا ئیں۔ کچے بیل کا بھنا ہوا گو دا بڑی جلدی دوستوں کو روکتا ہے۔

* آم کی گٹھلی کا چورن, 10 گرام تازے دہی کے ساتھ کھائیں۔۔

* زیرہ اور چینی ،دونوں کو پیس کر چور‌ن بنالیں ۔ اس میں سے 1 چمچ چورن چھاچھ کے ساتھ پینے سے دست آنے بند ہو جاتے ہیں۔

* پختہ تیل کا گو دادی کے ساتھ کھائیں۔

* جامن کی گری اور آم کی گٹھلی کا چورن بھنی ہوئی ہرڑ کے ساتھ کھانے سے بھی کافی فائدہ ہوتا ہے۔

* تھوڑی سی سونف پانی میں بھگو دیں۔ کچھ دیر کے بعد مریض کوسونف کا پانی چھان کر دن میں4/5 بار پلائیں ۔

* خشک آنولے کو پانی میں بھگو کر پیس لیں۔ اس میں تھوڑا سا نمک ملالیں۔اب اس تیار چٹنی میں سے 4 گرام چٹنی دن میں 4بار کھائیں۔

* بیل کی گری 10 گرام، کتھا10 گرام، مصری 10 گرام۔ سب کو پیس کر چورن بنالیں ۔ اس میں سے 4 گرام چورن صبح و شام کھا ئیں۔ اوپر سے تازہ پانی پئیں ۔

* دہی میں کیلا اور 4 دانے کیسر کے ملا کر استعمال کریں۔

* خونی دست آنے کی صورت میں آنو لے کا چورن شہد کے ساتھ کھائیں ۔

کھانے کے اچھی طرح ہضم نہ ہونے کی وجہ سے دست لگنے پرسیاہ مرچ ،سوندھا نمک ،اجوائن, خشگ پودینہ اور بڑی الائچی سب کو 10،10 گرام لے کر پیس کر چورن بنالیں ۔ پتلی کھچڑی کھانے کے بعد 1چمچ چورن پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

* سونف لے کر بھون لیں ۔اس میں تھوڑی سی کچی سونف ملالیں ۔ دونوں کو پیس کر چورن بنالیں ۔ اس میں سے دو چمچ چورن لسی کے ساتھ دن بھر میں 4 بار استعمال کریں۔

جڑی بوٹیوں سے علاج

تلسی کے پتے، پودینے کے 5 پتے ,نیم کی 2 کوپلیں۔ تینوں کو 2 کپ پانی میں ڈال کر آگ پر رکھ دیں۔ جب پانی 1 کپ باقی رہ جائے تو اسے باریک چھلنی سے چھان کر ٹھنڈا کر کے دن میں 3 بار پئیں۔

* نیم کے 10 پتیوں میں تھوڑی سی مصری ملا کر 1 کپ پانی کا کاڑھابنا کر استعمال کریں۔

* پیپل کے 2 پتیوں کا کاڑھا بنا کرپئیں۔

* امرود کی 10 نرم پتیاں، لیموں کی 2 پتیاں تلسی کی 3 پتیاں ۔ سب کو 1 کپ پانی میں کاڑھا بنا کر پئیں ۔

* تلسی کے 4 پتے اور جائفل کا چورن 1/4 چمچ ۔ دونوں کا کاڈھابنا کر استعمال کریں۔۔

* تھوڑے سے آم کے پتے خشک کرکے پیس لیں۔ اس میں تھورا سا سوندھا نمک ملالیں۔ اس میں سے 1/4 چمچ چورن روزانہ صبح و شام ٹھنڈے پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

* بیر کے پتوں کا چورن1/2 چمچ, آم کے گٹھلی کی گری 1/4 چمچ۔ چھاچھ میں ملا کر استعمال کریں۔

غذا اور پرہیز

* مونگ کی دال کی کھچڑی لسی یا بغیر چکنائی والے دہی کے ساتھ آدھا پیٹ کھائیں۔

* مرچ , مصالے دارخوردنی اشیاء کا استعمال نہ کریں۔

* تازے پانی میں تھوڑی سی چینی اور تھوڑا سا سوندھا نمک کھول کر رکھ لیں ۔ اس پانی کا استعمال | بار بارکریں ، کیونکہ آنتوں میں خشکی دوڑ جاتی ہے۔

*1لیٹر پانی میں 4 عد تلسی کی پتیاں ڈال کر پانی کو ابال لیں ۔ پھر اس پانی کو ٹھنڈا کر کے پیاس لگنے پر پئیں ۔

* گرم، خشک ، بھاری اور نشیلی چیزوں کا استعمال نہ کریں ۔

* اجابت جب کچھ گاڑھی ہونے لگے, یا رک جائے تو لوکی اور چپاتی کھائی جاسکتی ہے۔

* صبح وشام سبز گھاس پر چلیں اور ہلکی ورزش بھی کریں۔

* لیموں،آنولہ،انار،کیلا وغیرہ بھی استعماستعمال کریں ۔

Write a Reply or Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *